حیران کن اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگ کے مرکزی رہنما و جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ انکی جماعت نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف سیاسی

جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مکمل ساتھ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خالی نشستوں پر الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے ہزارہ برادری سے ملاقات کر کے پیغام دیا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہزارہ برادری کے اراکین نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے ایک مسلک کے وزیر کو بھیج کر سانحہ مچھ کو مسلک کا مسئلہ بنا دیا۔

Comments are closed.