حیران کن تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے بڑے جگادریوں کے اندازے غلط ثابت کر دیے۔ کل تک جو لوگ صبح اُٹھتے ہی سب سے پہلی خبر یہی سناتے تھے کہ بس آج عثمان بزدار گیا۔ اب وہ عثمان بزدار کی قربت کے خواہشمند ہیں۔ بےشک وزیراعظم کے بعد اگر کسی سیاسی شخصیت کا عہدہ سب سے

زیادہ اہم ہے تو وہ پنجاب کا وزیراعلیٰ ہے۔ نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔صوبے کے امور کی بخوبی انجام دہی کیلئے اِس عہدے پر فائز شخصیت کی پروفائل انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے مگر رہنما سیاسی پروفائل لے کر پیدا نہیں ہوتا۔ کوئی چیف منسٹر گھر سے چیف منسٹر بن کر نہیں نکلتا اب اُن کی اپنی ایک سیاسی پروفائل بن چکی ہے۔ اِس سب کے پیچھے نہایت دانشمندانہ حکمتِ عملی اور تحمل مزاجی ہے۔ دو سال پہلے جس کی حکومت گرانے کی وارننگ دی جاتی تھی، آج اُن وارننگ دینے والوں کے نمائندے وزیراعلیٰ ہائوس میں مستقل بنیادوں پر حاضری دینے آتے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کپتان نے جس کھلاڑی پر اتنا اعتمادکیا، آج وہ نہ صرف سیاسی اعتبار سے تحریک انصاف کی حکومت کو مضبوط کر رہا ہے بلکہ پنجاب میں بسنے والے ہر شہری کو معاشی و سماجی طور پر بھی مستحکم بنانے میں کوشاں ہے۔عمران خان کے وژن پر من و عن عملدرآمد کرانے میں اگر کوئی صوبہ سبقت لے رہا ہے تو وہ صوبہ پنجاب ہے۔ سیاحت کے شعبے کو ہی لے لیں، حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان صاحب یہ چاہتے تھے کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے کے ساتھ ساتھ غیرملکی سیاح بھی پاکستان کا رخ کریں، جس سے نہ صرف ریوینیو جنریٹ ہوگا بلکہ پاکستان کا سافٹ امیج بھی دنیا میں اجاگر ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *