حیران کن تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک)  لاہور پولیس نے وزیر اعلی پنجاب کی حفاظت کا کام بینڈ باجے بجانے والوں کے سپرد کر دیا، تفصیلات کے مطابق سی سی پی او آفس نے پولیس بینڈ میں تعینات بینڈ سٹاف کو وزیراعلیٰ کی حفاظت کرنے والے شعبہ میں ٹرانسفر کر دیا۔پولیس بینڈ میں بھرتی کانسٹیبل طارق محمود عرصہ دراز

سے پولیس بینڈ میں ڈھول اور بینڈ بجانے کے فرائض انجام دے رہا تھا ۔ سی سی پی او آفس نے طارق محمود کے پانچ کلب سی ایم سیکرٹریٹ میں تبادلے کے احکامات جاری کردیئے، اب بینڈ باجا بجانے والے حفاطت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ادھر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او کے سٹاف آفیسر ایس ایس پی عثمان باجوہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ بینڈ سٹاف طارق محمود سات سال سےپولیس لائنزمیں محرر کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، جعل سازی سے محرر تعینات رہا۔اس پر بینڈ سٹاف کو عہدے سے ہٹا کر ادھر بھیجا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن نے بتایا کہ بینڈ سٹاف محرر تعینات کیسے رہا؟ انکوائری ہو رہی ہے ۔

Comments are closed.