حیران کن حقائق

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم کا اپنے شوہر قصام سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قصام امریکا میں ہے اور وہ بھی جَلد امریکا منتقل ہو جائیں گی۔صنم کی انسٹاگرام پر ایک انٹرویو سے لیا گیا مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہیں

اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔صنم کا انٹرویو کے دوران قصام سے علیحدگی کی افواہوں سے متعلق کہنا ہے کہ ’سب لوگ پریشان ہیں کہ ہم دونوں ساتھ کیوں نہیں رہتے، اُن کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں اپنی جاب میں مصروف ہیں، و ہ اپنے شوہر کے پاس جلد منتقل ہو جائیں گی، وہ بھی امریکا میں اپنے شوہر کے پاس منتقل ہونے کے لیے انتظار کر رہی ہیں۔‘صنم کا مزید کہنا ہے کہ اُن کی شوہر سے علیحدگی سے متعلق خبروں نے اُنہیں بہت پریشان کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’علیحدگی کی افواہیں سنتے ہی انہیں اور اُن کی ساس کو کئی کالز موصول ہوئیں جن میں اُن سے لوگ افسوس کا اظہار کر رہے تھے کہ قصام نے دوسری شادی کر لی ہے جبکہ اُن کے شوہر بھی اس صورتحال سے پریشان تھے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے ۔انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے شوہر نے انہیں فون کر کے پوچھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے جس پر اُن کا جواب میں کہنا تھا کہ اچھا ہے تم ہی بد نام ہو رہے ہو میں تو نہیں ہو رہی بدنام، کوئی بات نہیں ۔‘

Comments are closed.