حیران کن حقائق

لاہور (ویب ڈیسک) سیاستدان اور خوبصورت ٹی وی اینکرز کے معاشقوں اور پھر شادیوں میں تبدیل ہونے کی بات کریں تو اس میں کئی نامور سیاستدان ہیں جو خوبصورت خواتین اینکرز کے سامنے اپنے دلوں پر قابو نہ رکھ پائے۔یوں تو اس فہرست میں سب سے پہلے ہمارے وزیراعظم کا ذکر ہونا چاہیے

جنہوں نے ٹی وی سے منسلک اینکر ریحام خان کو انٹرویو دیتے ہوئے دل بھی دیدیا اور ریحام کو اپنی دوسری اہلیہ منتخب کر لیا مگر یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی۔اسی طرح متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے معروف سیاستدان فیصل سبزواری نے جانی پہچانی نیوز اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کی۔ مدیحہ نقوی اور فیصل سبزواری دونوں پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔ مدیحہ نقوی کی پہلی شادی سال 2013 میں ہوئی اور کچھ عرصے کے بعد ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی۔ فیصل سبزواری کا تعلق کراچی جبکہ مدیحہ نقوی لاہور کی رہنے والی ہیں۔ جہاں فیصل سبزواری ایک منجھے سیاستدان ہیں وہیں مدیحہ نقوی بھی پاکستان کے تقریبا تمام بڑے چینلز میں کام کرچکی ہیں۔نواز لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خاتون میڈیا ورکر کا لو افئیر بھی شادی میں تبدیل ہوا۔ سعد رفیق نے 2018 کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔ جبکہ اس سے پہلے تک انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہوا تھا۔ سعد رفیق نے دوسری شادی سرکاری ٹیلی ویژن کی پروگرام میزبان ڈاکٹر شفق حرا سے کی۔ انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں 2018 میں جب سعد رفیق ایم این اے بنے تو ڈاکٹر شفق حرا سرکاری ٹی وی پر مٹھائی کے ڈبے ساتھ لائیں اور انہوں نے تمام اسٹاف کو مٹھائی کھلائی۔ایک اور صاحب جنہیں خود کو خبروں کی زینت بنے رہنے کا ہنر خوب آتا ہے، وہ سیاست، صحافت، کھیل اور مذہب ہر شعبے میں طبع آزمائی کی۔ وہ ہیں متنازعہ شخصیت عامر لیاقت حسین جن سے ہر پاکستانی واقف ہے۔ عامر لیاقت پہلی بار 2002 میں ایم این اے بنے اور وہ شوکت عزیز کی کابینہ میں مذہبی امور کے وزیر مملکت بھی رہے۔ عامر لیاقت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی سے ایم این اے ہیں۔ عامر لیاقت نے اپنی دوسری شادی اپنی ہی ٹیم ممبر سیدہ طوبٰی انوار سے کی۔ عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ عامر بھی ٹی وی پروگرام کی میزبان رہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ہی ایک اور سرکردہ رہنما سردار یار محمد رند مشرف دور میں وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت بھی عمران خان کی کابینہ کا بھی حصہ ہیں اور وہ عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔ یار محمد رند کی اہلیہ عائلہ ملک سیاسی پس منظر تو رکھتی ہیں لیکن وہ کئی برسوں سے میڈیا انڈسٹری کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔ عائلہ ملک پاکستانی نیوز چینلز میں کام کا تجربہ بھی رکھتی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *