حیران کن حقیقت سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکار عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں زیر گردش تھیں۔مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز پر یہ رپورٹ کیا جارہا تھا کہ دونوں کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور ڈراموں کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ اور عمران عباس نے ڈراما سیریل ‘جو تو چاہے’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ناظرین کی جانب سے اس جوڑی کو بہت زیادہ سراہا بھی گیا تھا۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دونوں کی کچھ مزاحیہ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد سے یہ خبریں زیر گردش کرنا شروع ہوئیں کہ عمران عباس جلد ہی علیزے شاہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔تاہم اب اداکار عمران عباس نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔انہوں نے علیزے شاہ سے شادی کے دعوے پر مبنی یوٹیوب ویڈیوز کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے مسترد کیا تھا۔اداکار عمران عباس نے اسکرین شاٹ پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی لکھا کہ اس ہفتے یوٹیوب پر بے بنیاد افواہیں گردش کرتی رہیں۔

Comments are closed.