حیران کن خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) سینئرصحافی شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ پر ہونے والا اجتماع پی ڈی ایم کیلئے چیلنج بن گیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں شاہین صہبائی نے کہا کہ لاکھوں درلاکھوں لوگوں نے مرحوم خادم رضوی کے جنازے میں آکر پی ڈی ایم کو ایسا چیلنج دے دیا

ہے کہ ساری قیادت کو دورے پڑ رہے ہیں وہ کیسے مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے اور اتنے لوگ لایئں گے؟انہوں نے کہا کہ اگر ایک جنازہ 11 پارٹیوں کے جلسے سے بڑا ہوگیا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔شاہین صہبائی نے کہا ’ میں شرط لگانے کو تیار ہوں کہ کورونا کے پیچھے چھپ کر پی ڈی ایم جلسے سے بھاگ جائے گی ، یہی ایک راستہ رہ گیا ہے اپنانام بچانے کا۔‘خیال رہے کہ ہفتہ کے روز مینار پاکستان پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تحریک لبیک کے مطابق 10 لاکھ اور حکومتی اداروں کے مطابق 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *