حیران کن خبر : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ہی جماعت کے رکن اسمبلی پر مقدمہ درج کروا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے اپنی ہی جماعت کے ایم پی اے عباس جعفری پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔اسلم خان نے صوبائی اسمبلی کے ایم پی اے عباس جعفری کا چیک باؤنس ہونے پر تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

پولیس نے اسلم خان کی درخواست پر عباس جعفری کے خلاف مقدمہ در ج کردیا۔اسلم خان کا کہنا ہے کہ عباس جعفری نے انہیں الیکشن فنڈز کے لیے جو چیک دیا تھا وہ باؤنس ہوگیا ہے۔عباس جعفر ی پر اسلم خان نے جون 2018 کا مقدمہ دو سال بعد درج کروایا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.