حیران کن خبر : کچے میں ایکشن میں مصروف 3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

راجن پور (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل گلزار نے راجن پور کچے میں ایکشن میں حصہ لینے والے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ڈی پی او نے ایک بیان میں کہا کہ دوران انکوائری اہلکاروں کو قصور وار پایا گیا، ان اہلکاروں کی غفلت کے باعث پولیس

کا تاثر خراب ہوا۔انہوں نے کہا کہ تینوں اہلکاروں نے بغیر اطلاع دیے چوکی چھوڑ دی تھی، چوکی چھوڑنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو 26 مئی کو جرائم پیشہ عناصر پکڑ کر لے گئے ، ڈی پی او فیصل گلزار نے مزید کہا کہ پکٹ انچارج اے ایس آئی عبدالرحمان بھی غیر حاضری پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔اُن کا کہنا تھاکہ دونوں پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر کے قبضے سے بازیاب کرالیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *