حیران کن خبر

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی جانب سے گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ جلسے میں پولیس پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بنا لیاہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ

کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن )نے گوجرانوالہ جلسے میں خاص بندے منتخب کر لیے ہیں جو پولیس پر دھاوا بولیں گے جس سے ان پر پولیس جھگڑا کرے گی اور پھر جواب میں مسلم لیگ (ن) روئے گی کہ پولیس نے انہیں زد وکوب کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے کہا جائے گا کہ دیکھیں ہمیں روکا جارہا ہے۔ سینیئر صحافی نے مزید کہا کہ پولیس پر ہلہ بولنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) میڈیا میں اس بات کو کیش کروانے کی کوشش کرے گی اور ان کی جانب سے رونا ڈالا جائے گا کہ ہم پر ظلم ہو گیا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک یااشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو خواہ مخواہ ہیرو نہ بنایا جائے۔ اپوزیشن ایجنڈا خود بے نقاب ہورہا ہے، اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ہے، بلکہ ایلیٹ کلاس کے تحفظ کیلئے ہے۔اجلاس میں حکومتی ارکان نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس پر وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد متعلقہ ضلعی انتظامیہ یقینی بنائے گی۔پرامن احتجاج اور جلسے کرنا اپوزیشن کا آئینی قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کی آڑ میں افرا تفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مخالف عناصر مختلف حربوں سے پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *