حیران کن خبر :

لاہور (ویب ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹرمپ کے جاتے ہی اہم پیغام جاری کرد یا انکا کہنا تھا کہ کہ ظالمانہ دور ختم ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی مدت صدارت کے آخری روز ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ

کی پالیسی مکمل ناکام ہو گئی۔حسن روحانی نے کہا کہ ٹرمپ دور میں امریکیوں سمیت دنیا بھر کے عوام کو ناانصافی، مالی بدعنوانی اور مسائل کے سوا کچھ نہ ملا۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے متعلق بال اب امریکا کے کورٹ میں ہے، امریکا جوہری معاہدے پر واپس آتا ہے تو ہم اپنے وعدوں کا پورا احترام کریں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.