حیران کن وجہ سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اور ہردلعزیز سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اُن کا حال احوال دریافت کرلیا۔جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’الف‘ میں مومنہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ سجل علی نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دو دلکش تصاویر پوسٹ کیں۔سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر بے رنگ ہے لیکن اداکارہ کی خوبصورت مُسکراہٹ اُس بے رنگ تصویر کو بھی حسین بنا رہی ہے جبکہ اگلی تصویر میں سجل علی ہاتھ میں لال گلاب تھامے کھڑی ہیں۔تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے سجل علی نے مداحوں سے اُن کا حال احوال دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’حال کیسا ہے جنا ب کا؟‘اداکارہ کے سوال پر عاقب نامی صارف نے سجل کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا حال ٹھیک ہے آپ اپنا حال بتائیں۔‘ایک صارف نے سجل سے سوال کیا کہ’آپ اپنے شوہر یعنی احد رضا میر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیوں نہیں کرتی ہیں؟‘ایک صارف نے لکھا کہ ’ماشاءاللّہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ کی آنکھیں، آپ کی مُسکراہٹ اور آپ کی شخصیت بہت حسین ہے۔‘سجل علی نے 12گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے اپنی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم کے بارے میں مداحوں کو بتایا تھا، اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی تھی جس میں اُنہوں نے ہالی ووڈ فلم ’انٹر اسٹیلر‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی تھی۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ’انٹر اسٹیلر‘ اُن کی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.