حیران کن ٹیکنیک سے خاتون کو موٹاپے سے نجات دلا دی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے نجی اسپتال میں 240کلو وزنی خاتون کا کامیاب آپریٹ کیا گیا۔لاہور کے نجی اسپتال میں داخل لیہ کی رشیدہ بی بی نے بتایا کہ وہ اسکول ٹیچر ہیں لیکن موٹاپے کے باعث انھیں اسکول چھوڑنا پڑا کیونکہ وہ 12 سال سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔رشیدہ بی بی

کے معالج ڈاکٹر معاذ کے مطابق پہلے میڈیسن کے ذریعے رشیدہ بی بی کا 12کلو وزن کم کیا گیا اور پھر آپریٹ کر کے ان کا معدہ چھوٹا کیا گیا۔ڈاکٹر معاذ کے مطابق 6 ماہ بعد رشیدہ بی بی کا وزن 50 کلو گرام تک کم ہو جائے گا۔رشیدہ بی بی کی پوری فیملی موٹاپے کا شکار ہے اور ان کے بیٹے کا بھی آپریٹ ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *