خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا مسجد نبوی میں نکاح ،

ریاض (ویب ڈیسک )صف اول کے پاکستانی صحافی صحافی زاہد گشکوری نے بریکنگ نیوز دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صاحبزاد کا سعودی عرب میں نکا ح ہو گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ

خاتون اول کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح مسجد نبویﷺ میں ایک تقریب میں انجام پایا۔یہ تقریب 12 ربیع الاول کے دن ہوئی۔انہوں نے بتا یا کہ بشریٰ بی بی کی صاحبزاد ی کا نکاح محمد شیخ کے ساتھ انجام پایاجس میں خاندان کے افراد اوردوستوں نے شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد جوڑا عمرہ کررہا ہے۔زاہد گشکوری نے مزید کہا کہ لاہور میں شادی کی تقریب 10نومبر کو ہو گی ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ موجود ہیں ۔خاتون اوّل کی صاحبزادی کا پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے سے نکاح ہوا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون اوّل کی بیٹی کا نکاح پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔خاتون اوّل کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی، نکاح 12 ربیع الاوّل کو مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم میں ہوا۔تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اور دوستوں نے شرکت کی، نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے، شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور میں ہوگی ۔

Comments are closed.