خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کی دلہن بنے خوبصورت تصویر

لاہور (ویب ڈیسک )خاتون اول بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی کی تصویر سامنے آگئی ۔تفصیل کے مطابق بشریٰ بی بی کی بیٹی کا نکاح رواں سال اکتوبر میں 12ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں ایک تقریب میں انجام پایا تھا جس میں خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی تھی ۔

نکاح کے بعد جوڑے نے عمرہ بھی ادا کیاتھا۔ا ب نوبیاہتا جوڑے کی لاہور میں شادی کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا محمد شیخ نے نیوی بلیو رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ دلہن نے خوبصورت لہنگا پہنا ہوا تھا ۔اس موقع پر دونوں بے حد خوش دکھائی دے رہے تھے ۔محمد شیخ کے والد بڑے پاکستانی بزنس مین ہیں ۔