خاتون ایم پی اے کے بھائی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ ،

خیرپورناتھن شاہ(ویب ڈیسک ) حیدرآباد پولیس نے پیپلز پارٹی کی ایم پی اے کلثوم چانڈیو کے بھائی سابق ڈی او فنانس پرویز چانڈیو کے بنگلے پر چھاپہ مارکر انکے ملازم اعجاز جکھرانی اور انکے دو رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے چھاپہ ایک گمشدہ خاتون کی بازیابی کیلئے مارا۔

دوسری جانب پرویز چانڈیو نے کہا کہ پولیس نے بغیر اطلاع اور مقدمے کے صبح چار بجے میرے بنگلے پرچھاپہ مارا ہے۔ دریں اثناء ٹھیکیدار سے اڑتیس لاکھ روپے نقد اور چیک بطور کمیشن لینے کی آڈیو اور وڈیو ریکا رڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے واقعے پرانسداد بدعنوانی کورٹ حیدرآباد نے تحقیقات کرتے ہوئے دادو کے انجینئر پراونشل ہائی وے فتح محمد سنائی اور ٹینڈر کلرک حفیظ میمن کو سولہ اکتوبر کو عدالت طلب کرلیا ہے۔یاد رہے کہ ٹھیکیدار فاروق ملک کے بھائی نے اینٹی انسداد بدعنوانی کورٹ حیدرآباد میں پراونشل ہائی ویز کے انجینئر اور ٹینڈرز کلرک کیخلاف رشوت لینے کی پٹیشن داخل کرائی تھی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.