خان صاحب : آپ کی ایمانداری اور اچھے کاموں کو کوئی نہیں پوچھے گا اگر ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت جان لے مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا تو ہر قسم کی پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈ نیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان

نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی چودھری پرویز الٰہی نے صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور فیاض تبسم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔وفد میں شہباز گوشی مرکزی نائب صدر،انجم کیانی صدر مسلم لیگ گجر خان اور چودھری بلال وڑائچ شامل تھے۔پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے۔زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے۔ چودھری عوام کو ریلیف دینا دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کراچی میں عالمی وبا کی نئی قسم کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد فوری طور پر صوبوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑیں گی۔

Comments are closed.