خان صاحب : اب بھی کہہ رہا ہوں مجھے 5 منٹ کا وقت دے دیں ۔۔۔۔

نوشہرہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک اور انکے بیٹے احد خٹک کی اپنے آبائی گاؤں آمد پر کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، وزارت جانے کی خوشی میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اوردونوں قائدین پر پھول نچھاور کئے۔اس موقع پر لیاقت خٹک کا کہنا تھا کہ

میری وزارت میں کوئی اور مداخلت کررہا تھا جو اختلاف کی وجہ بنی، دوستوں کے صلاح مشورے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، عمران خان سے میں نے میڈیا کے ذریعے وقت مانگا مگر انہوں نے وقت نہیں دیا۔پی ٹی آئی کا کارکن رہوں گا،ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت کا شوقین نہیں، وزارت آنے جانے کی چیز ہے، میرے اور بھائی کے درمیان اختلافات سیاسی ہیں، عوام میرے ساتھ ہیں میرے دوستوں نے اختیار ولی خان کو جیت دلوائی، گزشتہ شب جشن ہم نے نہیں بلکہ ناراض ناظمین نے منایا تھا۔ابھی کسی سیاسی پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں، میں پہلے بھی عمران خان کا کھلاڑی تھا اور اب بھی ہوں۔ آج دوبارہ میں میڈیا کے توسط سے عمران خان کو کہتا ہوں مجھے پانچ منٹ دیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *