خبردار ہوشیار : پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں اچانک اضافہ ۔۔۔۔ اداروں نے وارننگ جاری کردی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والے جانی نقصان میں اچانک بڑا اضافہ ، کل کا دن بہت سخت ثابت ہوا ،وائرس سے ایک دن میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ۔ اتوار کو مہلک وائرس کورونا نے مزید 24افراد کی جان لے لی،

جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 169ہوگئی، اتوارکو 670 نئے کیسزکے بعد مریضوں کی تعداد 8411 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں 10، سندھ میں 8 اور پنجاب میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 1868 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مہلک وائرس سے ہلاکتیں خیبرپختونخوا، سندھ اور پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 10 افراد مہلک وائرس کا شکار بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اور سوات میں 4، 4 جبکہ مردان اور ایبٹ آباد میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں مہلک وائرس سے اموات 60 تک جاپہنچی ہے جو اب تک ملک کے کسی بھی صوبے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد کا انتقال ہوا ہے جسکے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ صوبہ سندھ مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ سندھ میں مزید 8 افراد مہلک وائرس کے باعث جان کی بازی ہارگئے ہیں جسکی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی کی۔ مزید اموات کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد کی موت کی تصدیق کی۔ پنجاب میں رات گئے کورونا کے مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں مزید 24 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 169 تک جاپہنچی ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں 60، سندھ میں 56، پنجاب میں 43، بلوچستان میں 5، گلگت میں 3 اور اسلام آباد میں 2 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ ʼمختلف علاقوں میں 47 مریض اس وقت تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں، اموات مزید بڑھ سکتیں ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.