” خدا اور محبت “

کراچی (ویب ڈیسک) انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں مقبولیت کے کئی ناقابل تسخیر ریکارڈ قائم کرنے والا ٓ ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ جذباتی موڑ پر اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر رخصت ہوگیا۔ ڈرامے کی پروموشن کی پہلی جھلک سے اختتامی قسط تک سیریل نے شائقین کے دِل فتح کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق

معروف ناول نگار ہاشم ندیم کے قلم کا شاہکار ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ خوشیوں سے بھر پور احساسات لئے جب پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کی اسکرین پر جلوہ گر ہوا تو انٹرٹینمنٹ کی دُنیا میں تہلکہ مچادیا۔ اس ڈرامے کی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تاریخی فتوحات نے بھی پاکستانی انٹرٹینمنٹ کا بین الاقوامی دُنیا میں وقار بلند کیا۔۔ گذشتہ دِنوں جمعہ کی شب نشر ہونے والی آخری قسط میں محبت کی یہ لازوال داستان خوبصورت یادوں کے ساتھ جیو ٹیلی ویژن سے اختتام پذیر ہوئی۔ پاکستان اور دُنیا بھر سے ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ کے شائقین کی زبردست ستائش اور والہانہ پن کیلئے پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نہ صرف تہہ دِل سے اپنے ناظرین کے مشکور ہیں بلکہ آئندہ بھی بہترین اور معیاری انٹرٹینمنٹ کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گے۔

Comments are closed.