خصوصی پیغام

کابل (ویب ڈیسک) تالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے عیدالاضحیٰ سے پہلے پیغام جاری کیا ہے۔جاری کیئے گئے پیغام میں تالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ افغان تنازع کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فوجی پیش قدمیوں کے باوجود اماراتِ اسلامی تنازع کا سیاسی حل چاہتی ہے،

افغانستان میں قیامِ امن اور سلامتی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔تالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ تالبان لڑائی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، مخالفین وقت ضائع کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ سر زمین بچانے کیلئے غیر ملکیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیئے، باہر کے لوگوں کی بجائے ہمیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرنے چاہئیں۔واضح رہے کہ قطر میں تالبان اور افغان حکومتی نمائندوں میں مذاکرات کا آج ایک اور دور ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *