خلیل الرحمان قمر نے ٹی وی چینل جوائن کر لیا ،

کراچی (ویب ڈیسک) شاہکار ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘کے خالق اور ہدایت کار خلیل الرحمان قمر اب سیاسی شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔خلیل الرحمان قمر کا شمار پاکستان کے معروف مصنفوں میں ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر کئی کامیاب ڈرا مے جیسے ’’پیارے افضل‘‘، ’’صدقے تمہارے‘‘، ’’ذرا یاد کر‘‘، ’’میرے پاس تم ہو‘‘،

اس کے علاوہ ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’کاف کنگنا‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ مصنف خلیل الرحمان قمر اب ایک سیاسی ٹاک شو کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔ ان کا ٹاک شو نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔خلیل الرحمان قمر اپنے شو کے پرومو میں کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں ’’پبلک پوچھتی ہے جہاں سوچ بریانی کی پلیٹ اور ایمان گھی کے ڈبے پر بک جاتا ہو،  وہاں جمہوریت سچ مچ انتقام ہوتی ہے یا جمہوریت ہم سے انتقام لے رہی ہوتی ہے۔ آپ کہتے ہو سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی تو پبلک پوچھتی ہے تو سیاست کیا جھوٹ کانام ہے؟‘‘لوگوں نے خلیل الرحمان قمر کے شو کے حوالے سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس شوکا انتظار ہے۔ تاہم ابھی تک اس شو کے نشر ہونے کی تاریخ منظرعام پر نہیں آئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.