خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر اداکارہ انوشکا شرما میدان میں آگئیں ۔۔۔

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں دو لڑکیوں کے ساتھ ہوئے واقعے پرجہان ملک میںغم و غصہ ہے وہاں بولی وڈ کے کئی نامور ستاروں بھی ناراضگی ظاہرکر رہے ہیں۔بالی وڈ اداکارہ اوربھارتی ٹیم کے کپتان کی بیوی انوشکاشرما نے شاندار اور بڑی بات کہہ ڈالی ہے۔یاد رہے کہ انوشکا شرمااس وقت حاملہ ہیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ایک طویل پوسٹ لکھی، جس میں انوشکا نے ان واقعات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سماج میں بیٹے۔بیٹیوں کے درمیان فرق اور لوگوں کی ذہنیت پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کھلے عام لکھا کیا بیٹا ہونا خصوصی حق ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایک مرد کو خصوصی اختیار دیا جاتا ہے۔ گھروں میں بیٹوں اور بیٹیوں میں تفریق کی جاتی ہے ، بیٹوں کو ہمیشہ اولین ترجیح اور اہمیت دی جاتی ہے ۔ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ حقیقت ہے اور مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ لڑکی ہونے کا مطلب قابل فخر ہونا ہے ، بے شک، لڑکی ہونے سے زیادہ عزت ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس خصوصی حق کو غلط طریقے سے اور بہت ہی پرانے نظریے کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ جس چیز میں خصوصی اختیار ہے وہ اس میں کہ آپ اپنے لڑکے کو صحیح پرورش دیں تاکہ وہ لڑکیوں کی عزت کرے۔ سماج کیلئے والدین ہونے کے ناطے یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ اس لئے اسے خصوصی حق نہ سمجھیں۔انہوں نے لکھاکہ بچے کا جینڈر آپ کو خصوصی اختیار یا پہچان نہیں دیتا پر یہ اصل میں سماج کیلئے آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے بیٹے کو ایسی پرورش دیں کہ ایک خاتون یہاں خود کو محفوظ تصور کرے ۔ بچے جب بڑے ہو کر مرد بنیں گے تو وہ عورت کا احترام کرنے کی اس شاندار روایت پر عمل پیرا ہونگے ۔ یوں اس مسئلے کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *