خواجہ آصف نے گرفتاری سے قبل یہ بات کسے کہی تھی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو (ن) لیگ کو چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی۔ ایاز صادق نے نیب عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو وارننگ مل چکی تھی کہ اپنی جماعت مسلم لیگ (ن)

کو چھوڑ دیں، خواجہ آصف نے ایک ماہ قبل اعلیٰ قیادت کو بتایا بھی تھا۔ایاز صادق نے کہا کہ وقت آئے گا تو خواجہ آصف خود بتائیں گےکہ اُنہیں کس نے کہا تھا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں3 دہائیاں گزر چکیں اب جماعت نہیں چھوڑ سکتا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *