خواجہ صاحب : اللہ آپ کو اس مصیبت سے نکالے ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے نیب کورٹ میں پی ٹی آئی وزیر سبطین کو آگے بڑھ کر گلے لگا لیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق اور سلمان رفیق پیراگون کیس میں پیش ہونے کیلئے نیب کورٹ پہنچے

جہاں پر پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر سبطین بھی موجود تھے، دونوں آمنے سامنے آئے تو سعد رفیق نے ہجوم سے نکل کر سبطین کو گلے لگایا ، پی ٹی آئی کے وزیر نے خواجہ سعد رفیق سے حال احوال پوچھا اور کہا کہ ہمارا آپس میں کوئی ذاتی اختلاف تو ہے نہیں، خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ آپ میرے بھائی ہو۔سبطین خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی اور ہمیں بھی اس سب سے نکالے کیونکہ ہم نے کچھ نہیں کیا۔