خوشگوار تبدیلی : ایک اعلان نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

کابل (ویب ڈیسک) تالبان حکومت نے افغانستان میں بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یاد گاروں کو سیاحت کے لئے کھول دیا۔15 اگست کو تالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے اور عبوری حکومت سازی کے بعد اب افغانستان میں سیاحت کا باب کھل گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تالبان حکومت نے سیاحوں کو بامیان کے مشہور بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو 5 ڈالر یعنی تقریباً 800 پاکستانی روپے میں دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہےکہ بامیان کے بدھا مجسموں کو 2001 میں تالبان نے تباہ کر دیا تھا جس کے بعد اب وہاں مجسموں کی جگہ صرف خالی مقامات ہیں۔

Comments are closed.