دلہن نے نکاح سے قبل دولہا کو دیکھتے ہی شادی سے انکار کردیا ،

خیرپور(ویب ڈیسک) سکھر کا دلہا شادی کرنے کے لیے چونڈکو شہر کے محلہ باقر شاہ پہنچا تو نکاح سے پہلے دلہن اپنے دلہا کو دیکھ کر مشتعل ہوگئی اور اس نے اپنے ورثاء کو کہاکہ یہ دلہا ان کو پسند نہیں ہے وہ اس دلہے کے ساتھ شاد ی نہیں کر یں گی دلہن کے شادی سے انکار پر

بڑا شور مچا اور دلہے کے ساتھ سکھر سے آئے ہوئےباراتیوں اور دلہن کے رشتے داروں کے درمیان جملے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ بعض افراد نے دلہن کا ان کے نا پسند دلہے کے ساتھ جبری نکاح کرانے کی کوشش کی۔ جس پر بڑی تعداد میں شہری، دلہن کے گھر پہنچ گئے اور انہوں نے دلہن کا جبری نکاح پڑھانے کی مخالفت کی۔ جس پر باراتیوں کو مایوسی ہوئی اوروہ دلہے کے ہمراہ واپس سکھر چلے گئے ۔

Comments are closed.