دلہن کے موبائل نے سب کچھ اگل دیا

ملتان(ویب ڈیسک) شجاع آباد میں نئی نویلی دلہن کےساتھ اجتماعی غلط کاری کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش دلہن کےزیر استعمال موبائل فون ریکارڈ سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور مبینہ طور پر میڈیکل رپورٹ میں صرف ایک ملزم کے فعل کی تصدیق ہوئی،

پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے گیلے وال پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں مبینہ طور پر چار لٹیرے شادی والےگھر دیوارپھیلانگ کر داخل ہوئےتھے اور ہتھیاروں کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لوٹ مار کے بعد نئی نویلی دلہن سے اجتماعی غلط کام کرنے کے بعد فرار ہوگئےتھے، سی پی او نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *