دلیپ کمار نے نصیرالدین شاہ کو یہ مشورہ کیوں دیا تھا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ دلیپ کمار نے اُنہیں اداکار نہ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کریں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیرالدین شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دلیپ کمار نے اُن سے

کہا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ آپ کو واپس جاکر تعلیم مکمل کرنی چاہیے کیونکہ اچھے گھرانوں کے افراد اداکار نہیں بنتے۔‘نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ’میں نے دلیپ کمار سے اداکار بننے کے بارے میں نہیں پوچھا تھا لیکن اُنہوں نے خود مشورہ دیا کہ اداکاری کی دُنیا میں آنے کے بجائے تعلیم حاصل کرو۔‘اس پر نصیر الدین شاہ نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ ’دلیپ کمار کا مشورہ سُن کر ڈر گیا تھا کیونکہ دیگر اداکاروں کی طرح میں بھی اُن کی بہت عزت کرتا ہوں اور اُن کے آگے کچھ نہیں بولتا۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے دلیپ کمار کے ساتھ کام کیا تھا تو اُس وقت بھی اُن سے بہت ڈرتا تھا، میں اُنہیں سلام کرتے ہوئے بھی بےحد گھبرا جاتا تھا۔‘واضح رہے کہ نصیرالدین شاہ گزشتہ دنوں نمونیا کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل تھے اور اتفاق سے مرحوم اداکار دلیپ کمار بھی اُسی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔اس حوالے سے نصیرالدین شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ممبئی کے جس اسپتال میں دلیپ کمار اپنے انتقال سے قبل داخل تھے، میں بھی اتفاق سے وہیں اپنے علاج کے لیے داخل ہوا تھا۔‘بھارتی اداکار نے کہا تھا کہ ’سائرہ بانو میری عیادت کے لیے میرے پاس آئیں تھی، اُنہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور مجھے تندرستی کی دُعا دی۔‘نصیر الدین شاہ نے کہا تھا کہ ’سائرہ بانو نے مجھ سے کہا کہ دلیپ صاحب آپ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم آخری ملاقات نہیں کرسکے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *