دنیا میں 4 چلتے پھرتے جنتی !

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اے عمر ؓ اس خبر کو جا کر گلی بازاروں میں بتا دو اور 4 اشخاص کے جنت میں جانے کی گواہی دے دو کہ انہیں جنت میں جانے سے کوئی شے نہیں روک سکتی۔ حضرت عمر ؓنے عرض کی کہ حضور کون کون؟ حضور اکرم ؐنے فرمایا : ۱-ایک وہ عورت جس نے

اپنی تمام محبتیں اپنے شوہر پر نچھاور کردیں اور وہ اس حال میں مری کہ اس کا خاوند اس سے راضی تھا، جنت میں جانے سے اس کو کوئی شے نہیں روک سکتی۔ 2- دوسرا وہ شخص جس کے بچے زیادہ ہوں، ذرائع آمدنی تھوڑے ہوں۔ لیکن اس نے اپنے بچوں کے پیٹ میں کبھی حرام کا لقمہ نہیں جانے دیا ہو، قیامت کے دن اس کو بھی جنت میں جانے سے کوئی شے نہیں روک سکتی۔ 3- تیسرا وہ شخص جو اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرے اور اس کے والدین اس پر خوش ہوں اور اس پر راضی ہوجائیں۔ 4- چوتھا وہ شخص جس نے ایسی سچی توبہ کی کہ گناہوں کی طرف پلٹنا اس کے لئے اتنا مشکل تھا جس طرح جانور کے تھن سے نکلا ہوا دودھ واپس نہیں جاسکتا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.