دنیا کے متبرک اور مہنگے ترین تخت اس وقت کہاں ہیں؟

حضرت سلیمانؑ اللہ سبحان و تعالیٰ کے عظیم المرتبت پیغمبر گزرے ہیں ۔ آپ کو بنی اسرائیل میں مبعوث کیا گیا اور آپ کو نہ صرف پیغمبری عطا کی گئی بلکہ دنیا کی عظیم بادشاہت اور علم سے بھی نوازا گیا تھا۔ روایات میں آتا ہے کہ حضرت سلیمان ؑ کےسامنے رب تعالیٰ نے تین آپشن رکھتے تھے

کہ وہ جس چیز کو چاہیں اپنے لئے پسند فرما لیں۔آپ ؑ کے سامنے بادشاہت، دولت اور علم رکھا گیا اور آپؑ نے اس میں سے علم کو پسند فرمایا ۔ حضرت سلیمانؑ کا انتخاب بارگاہ خداوندی میں مقبول ٹھہرا اور آپؑ کو باقی دو چیزیں یعنی بادشاہت اور دولت علم کے انتخاب پر دے دئیے گئے۔آپ ؑ کی حکمران نہ صرف زمین ، جمادات، نباتات ،حیوانات پر تھی بلکہ جن و انس بھی آپ کے تابع تھے جبکہ ہوا بھی آپ کے حکم کے تابع تھی۔ آپؑ کا ایک عظیم الشان تخت تھا جس پر بیٹھ کر آپ ؑ ہوا کے دوش پر دنیا بھر میں جہاں چاہیں آتے جاتے اور سفر کیا کرتے تھے۔ یہ تخت حوادث زمانہ کے باعث متروک اور پھر ختم ہو گیا۔ آپؑ کے والد حضرت دائود ؑ بھی نہایت جلیل القدر پیغمبر گزرے ہیں اور آپ کو بھی اللہ نے بادشاہت عطا فرمائی تھی اور آپ کا بھی ایک نہایت قیمتی تخت طائوس تھا ۔ حضرت سلیمانؑ اللہ سبحان و تعالیٰ کے عظیم المرتبت پیغمبر گزرے ہیں ۔ آپ کو بنی اسرائیل میں مبعوث کیا گیا اور آپ کو نہ صرف پیغمبری عطا کی گئی بلکہ دنیا کی عظیم بادشاہت اور علم سے بھی نوازا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *