دوبارہ پاکستان آنے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) چند روز قبل پاکستان کا دورہ کرنے والے ارطغرل غازی کے اداکار انگین التان نے واپس ترکی پہنچنے پر پاکستانیوں کے نام خصوصی پیغام میں انکی محبتوں اور خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوبارہ پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے ۔ انگین التان نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے

وطن واپس پہنچنے کے بعد ترک اداکار انگین آلتان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری میں اپنی ننھی پاکستانی مداح کا خط شیئر کیا جس میں ایمن نامی ننھی پاکستانی مداح نے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ ترک اداکار سے ملاقات کرنے کے لیے کس قدر پرُجوش تھیں۔انگین آلتان نے ننھی پاکستانی مداح کا خط شیئر کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ترک اداکار نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے آپس میں مثالی تعلقات ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اُن کو بہت محبت ملی۔اداکار انگین آلتان نے کہا کہ پاکستانیوں کی اسی محبت نے انہیں مجبور کر دیا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان آئیں۔ ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کے لیے تمام اداکاروں نے بہت محنت کی اور اس کا صلہ بھی ہمیں ملا۔ انگین آلتان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ہمارا ڈرامہ پسند کیا ور یہ میرے اور ترکی کے لیے بات قابل فخر خوشی والی ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.