دوستی عروج پر ۔۔۔

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابقہ اہلیہ و برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے پاکستانی باصلاحیت خوبرو اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ قرار دے دیا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجل علی اور بھارتی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ

دو تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔جمائما گولڈاسمتھ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دونوں تصاویر میں وہ سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں دونوں اداکاراؤں کو جنوبی ایشیا کی لیجنڈ اداکارائیں قرار دیا گیا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ’وہ جنوبی ایشیا کی دو لیجنڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کر رہی ہیں،‘ اور ساتھ میں جمائما گولڈ اسمتھ نے ان دونوں فنکاروں کو ٹوئٹر پر ٹیگ بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فلم ’مام‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق خود جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزکورہ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو اِن کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

Comments are closed.