دیا مرزا کے ناقابل یقین انکشافات

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ویبھو و راکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے اب یکم اپریل کو امید سے ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کی ، دیا مرزا کی امید سے ہونے کی خبر تیزی سے

پھیلی اور انہیں ہر طرف سے مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں لیکن اب کئی قسم کے سوالات بھی سامنے آ رہے ہیں جن پر اب اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دیا مرزا سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ” دیامرزا نے پریگننٹ ہونے کا اعلان شادی سے پہلے کیوں نہیں کیا ، کیا شادی کے بعدامید سے ہونا ہی ضروری ہے ، شادی سے پہلے عورت امید سے کیوں نہیں ہو سکتی ؟ “دیا مرزا نے خاتون مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اہم ترین انکشاف بھی کر دیا ، اداکارہ نے انسٹا گرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے امید سے ہونے کاعلم اس وقت ہوا جب میں اور ویبھو شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔“دیا مرزا کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” پہلی بات یہ ہے کہ ہم نے شادی اس لیے نہیں کی کہ میںامید ہو گئی تھی ، ہم پہلے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر چکے تھے کیونکہ ہم ایک ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے ،یہ ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب میں شادی کی تیاریوں میں مصروف تھی تو یہ شادی امید سے ہونے کا نتیجہ نہیں ہے ، ہم نے پریگننسی ٹھہرجانے کا اعلان اس وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو جاتا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور محفوظ ہے ، یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہے ، میں نے اس کیلئے کئی سال انتظار کیا ہے ، میڈیکل وجوہات کے علاوہ اس خوشخبری کو چھپانے کی اور کوئی وجہ نہیں تھی ۔“اداکارہ کا کہناتھا کہ ” میں اس سوال کا جواب اس لیے دے رہی ہوں کیونکہ ماں بننا زندگی کا خوبصورت ترین تحفہ ہے ، اس سفر میں کسی قسم کی کوئی شرمندگی شامل نہیں ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *