دیوولینا چارجی کی زندگی کا دکھڑا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور رقاصہ دیوولینا بھٹاچارجی سابق بوائے فرینڈ کے تذکرے پر آبدیدہ ہوگئیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلق چھ، سات برس تک قائم رہا۔ اس سلسلے میں ان کے پرستاروں نے انھیں ہمت اور استقامت کا مشورہ دیا۔’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ اور ’بگ باس 13‘ سے شہرت حاصل کرنے والی دیوولینا بھٹاچارجی

کے مطابق لیڈیز ورسز جینٹلمین سیزن ٹو کے دوران ان کی مذکورہ بالا بوائے فرینڈ سے ملاقات ہوئی تھی۔اس موقع پر انٹرویو لینے والے میزبان اور معروف بالی ووڈ اداکار ریتیش دیش مکھ نے پوچھا کہ کتنے فیصد لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تعلقات میں خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ تر غائب ہوجاتے ہیں؟اس سوال پر دیوولینا بھٹاچارجی کا اندازہ 50 فیصد تھا۔دیولینا کا کہنا تھا کہ میرے لیے تو یہ سوال ہی غلط ہے کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لڑکے پہلی بات تو کمٹمنٹ ہی نہیں دیتے اور اگر غلطی سے دے بھی دیا تو اس کے بعد وہ اپنی جان بچانے کا سوچنے لگتے ہیں۔اس سوال پر کہ کیا کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا؟ دیوولینا بھٹاچارجی نے کہا کہ ہاں ایسا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھ سات برس تک دوستی رہی۔ اس دوران وہ اچانک آبدیدہ ہوگئیں۔

Comments are closed.