رائیونڈ میں شریف خاندان کے گھر کی زمین کا انتقال منسوخ

لاہور ( ویب ڈیسک ) محکمہ مال نے نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کی اراضی کاانتقال منسوخ کرکے 181 کنال اراضی بحق سرکار ضبط کرلی۔مرحومہ کے نام اب 242 کنال 12 مرلے اراضی رہ گئی جورائے ونڈ موضع مانک میں واقع ہے، منظور شدہ فرد ملکیت کے مطابق شمیم اختر کے

نام اب 242 کنال 12 مرلے اراضی رہ گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق انتقال نمبری 1424 کھاتہ نمبری 204 میں سے175 کنال 4 مرلے جبکہ کھاتہ نمبری 127 میں سے 5 کنال 16 مرلہ اراضی ضبط کی گئی ہے،یہ اراضی تحصیل رائے ونڈ کے موضع مانک میں واقع ہے۔محکمہ مال کے حکم کے مطابق 8 جولائی 1969 کومحکمہ اوقاف کی مذکورہ بالا اراضی انتقال نمبری 1099کے تحت وحیدہ بیگم کے نام منتقل ہوئی جو بعد ازاں شمیم اختر کے نام منتقل ہوئی۔مجاز افسر نے حکم میں لکھا وحیدہ بیگم کا محکمہ مال کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں اس لئے اس کا سابقہ سٹیٹس بحال کیا جاتا ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *