رابی پیرزادہ نے مداحوں کو راز کی بات بتا دی

کراچی(ویب ڈیسک) شوبز کی رنگینیوں کو چھوڑ کر خود کو دین اسلام کی سچی راہ پر ڈالنے والی رابی پیرزادہ نے مداحوں اور چاہنے والوں کو چہرے پرنور لانے کا راز بتادیا۔رابی پیر زادہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سارہ ایڈمن سے منسوب ایک تحریر پوسٹ کی گئی ہے جس میں رابی پیرزادہ نے

 چہرے پر نور لانے کا آسان اور آزمودہ طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ چہرے کا نور نماز سے آتا ہے۔  جھوٹ نہ بولنے، دلوں میں نفرت نہ رکھنے اور ہر انسان اور بات میں پاکیزگی ڈھونڈنے سے بھی چہرے پر نور آتا ہے۔سابق گلوکارہ نے مزید کہا کہ انسان کا دل اس وقت صاف ہوتا ہے جب وہ دوسروں کے بجائے اپنے اندر کا میل ڈھونڈ کر صفائی کرتا ہے۔ جولوگ ہمیں برے لگتے ہیں جب وہ سامنے آئیں تو ان کی کوئی بھی اچھائی یاد کریں اورکوشش کریں کہ وہ ایک اچھائی ان ساری برائیوں پرحاوی آجائے جوہمیں بدظن کرتی ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.