رابی پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کے کام کی بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک) شوبز اور گلوکاری کی رنگ رنگ دنیا کو خیر باد کہہ کر اسلام کی راہ پر چلنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی۔ رابی پیرزادہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ ولادت

کے موقع پر اُنہیں ایک خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر کاؤنٹ پر اپنے ہاتھ سے بنائے گئے بابائے قوم کے خاکے کی تصویر شیئر کی ہے۔سابقہ گلوکارہ نے خاکے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’قائداعظمؒ نے ہمیشہ پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کی بات کی اور قرآن کریم کو پاکستان کا دستور قرار دیا۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر ہم پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے قائد کے فرمودات پر من و عن عمل درامد کرنا ہوگا۔‘رابی پیرزادہ نے پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کو ریاستِ مدینہ میں تبدیل کرنے کے لیے حکمرانوں کو بھی بانی پاکستان کی طرح زندگی گُزارنے کی ضرورت ہے۔‘

Sharing is caring!

Comments are closed.