رانا ثنااللہ نے بالآخراعتراف کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک شرمناک کیس میں میری ساری پراپرٹیز منجمد ہیں،ان تمام کے باوجود اپنی لیڈر شپ اور جماعت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،ملک میں آج حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ پی ڈی ایم کی تحریک ظلم کو دور کرے گی،موجودہ حکومت چینی کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کرسکی،ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، پی ڈی ایم کے جلسے بھی ہوں گے اور لانگ مارچ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا پی ڈی ایم عوام کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی،پی ڈی ایم نے حکومت کو گرانےسے پہلے اپنے ہدف کو کمزور کیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر ہوا، جس میں تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے خلاف ٹھوس اور جارحانہ پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ،مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، پرویزرشید، خرم دستگیر، سردار ایاز صادق، مریم اورنگ زیب، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر اور دیگر سینئر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ بعض اراکین نے کہا ہمیں اپنے بیانیے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے عوام نے 2018بھی اس بیانیے کی تائید و حمایت کی تھی۔ بہت سے ارکان نے استعفوں کے معاملے میں کہاکہ اس پر ضرور عملدرآمد ہونا چاہئے۔

Comments are closed.