رانا ثنا اللہ نے حیران کن بات بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور (ن) لیگی رہنما رانا ثنا ﷲ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن یعنی ہمارے درمیان بات چیت تو ہوتی رہتی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ﷲ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، فواد چودھری اور علی

محمد خان جیسے لوگ مثبت اور متوازن بات کرتے ہیں اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ معاملات سُلجھیں،لیکن اسکے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، مراد سعید اور فیصل واوڈا کی سنتے ہیں۔ رانا ثنا ﷲ کا کہنا تھا کہ متوازن بات کرنے والے رہنما اکثر کہتے ہیں کہ ہم تو وزیراعظم کو بہت سمجھاتے ہیں، مگر اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *