رانا شمیم کس دن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو رہے ہیں ؟

کراچی (ویب ڈیسک)سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے نے کہا ہے کہ بیان حلفی کا نوٹری پاکستان سے ہوتا تو کیا صورتحال تبدیل ہوتی والد صاحب نے مزید گفتگو سے گریز کی ہدایت کی ہے رانا شمیم 26نومبر کو دبنگ انداز میں عدالت میں پیش ہوں گے میرے والد صاحب حق کی راہ

پر لڑ رہے ہیں اور میں اس مشن میں ان کے ساتھ ہوں۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل اور صاحبزادے احمد حسن کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد صاحب نے مزید گفتگو سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنا جو جواب بنائیں گے اس میں ساری چیزیں اور شواہد لکھ دیں گے اور جو Evidence ہم نے روکنے ہوں گے For Inquiryوہ ہم روک لیں گے اور وہ اس اسٹیج پر فائل کئے جائیں گے جب کوئی انکوائری کمیشن بنے گا یا سپریم جوڈیشل کونسل ۔

Comments are closed.