رجنی کانت اور ایشوریہ رائے کی جوڑی

ممبئی (ویب ڈیسک)تامل سنیما کے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت کے اسٹارڈم کی کہانی کسی سے چھپی نہیں ہیں۔ جہاں لوگ ان کی اسٹائل اور ایکشن کے دیوانے ہیں، وہیں اس بات کا یقین کر نا مشکل ہے کہ ان کا مذاق بھی بن چکا ہے۔ اداکار کو ایک بار اپنے جھڑنےوالے بالوں کے

حوالے سے پڑوسی کے کمنٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بارے میں انہوں نے خود ایک بار انکشاف کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق رجنی کانت کے گنج پن کامذاق تب بنا، جب وہ خود سے 23 سال چھوٹی ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم ’روبوٹ‘میں کام کر رہے تھے۔ اس فلم میں اداکارہ نے ان کی گرل فرینڈ کا کردار اداکیا تھا۔ ناظرین کو دونوں کے درمیان کیمسٹری کافی پسند بھی آئی تھی۔اداکار نے خود کے مذاق بنانے کا قصہ ملیشیا میں فلم کے آڈیو لانچ کے دوران سنایا تھا۔ اس دوران انہوں نے بتایا تھا کہ کیسے ان کے پڑوسی نے بال جھڑنے اور ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کرنے پر ان کا مذاق بنایا تھا۔جب اس پڑوسی نے اداکار کےبالوں کا مذاق بنایا تو رجنی کانت بھی اسے جواب دینے سے پیچھے نہیں رہے۔ انہوں نے فوراً کہا کہ ’بال تو سارے چلے گئے‘۔اس کے علاوہ رجنی کانت نے بتایا تھا کہ ایک شخص کو انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایشوریہ رائے کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رجنی کانت نے بتایا تھا کہ ایک شخص کو انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایشوریہ رائے کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہے ہیں۔اتنا سننے کے بعد وہ انہیں 10 منٹ تک تو پہلے گھورتا رہا تھا۔ بعد میں اداکار نے اسے کہتے ہوئے سنا تھا کہ ایشوریہ رائے، ابھیشیک اور امیتابھ بچن کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ان کی ساتھی اداکارہ بن رہی ہیں۔

Comments are closed.