رشتہ بھیج دو ، آگے آپ کی قسمت ۔۔۔!!!

کراچی(ویب ڈیسک) اداکار عمران عباس نے خاتون مداح کو اپنے گھر رشتہ بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔عمران عباس نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں سے سوالات کرنے کا سیشن شروع کیا جس میں بہت سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ فارغ اوقات

میں ڈرامے نہیں دیکھتے تو پھر کیا دیکھتے ہیں؟ جس پر عمران عباس نے کہا کہ میرا جب بھی موڈ ہوتا ہے تو میں اینمل پلانٹ، نیشنل جیو گرافک، تعمیراتی شاہکار کی ڈاکیو منٹری یا پرانا پی ٹی وی چینلز دیکھتا ہوں لیکن کوئی نیوز چینل نہیں دیکھتا کیوں کہ ان چینلز کا مزاج منفی ہے جو مجھے شدید بے چینی اور پریشانی میں مبتلا کرتا ہے۔ ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کے نزدیک سکون اور سچی محبت کے کیا معنی ہیں؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ امن و سکون وہ دماغی کیفیت ہے جو بہت مشق کے بعد ملتی ہے، یعنی یہ کہ آپ کے پاس زندگی میں موجود جو کچھ بھی ہے اس سے مطمئن رہتے ہوئے اپنا رابطہ خدا سے برقرار رکھیں اور جب جب میں ’محبت‘ کے بارے میں سوچتا ہوں میرے ذہن میں پہلا لفظ ’ماں‘ ابھرتا ہے۔ ماں پوری کائنات میں پیار و محبت کا سب سے بڑا مینار ہے۔ ایک خاتون مداح نے تو بغیر تمہید باندھے عمران عباس کو شادی کی پیشکش کرڈالی اور کہا کہ کیا میں آپ کے گھر رشتہ بھیجوں؟ مداح کے سوال پر عمران نے انہیں لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ بھیج کر دیکھ لو۔

Comments are closed.