رمیز راجہ نے اب کیا کام کرنے کا اعلان کردیا ؟

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ‘پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ تھریٹ کو وجہ بناکر سیریز یکطرفہ طور پر ختم کرنا مایوس کن ہے،

خاص کر اس وقت جب کہ تھریٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔رمیز راجہ نے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے، نیوزی لینڈ بورڈ اب ہمیں آئی سی سی میں سنے گا۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ دورہ ختم کرنا کرکٹ فینز اور کھلاڑیوں کے لیے شدید مایوس کن ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ اور پاکستانی حکومت نے حفاظت کے فول پروف انتظامات کئے تھے، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سےبھی بات چیت کی۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو ٹیم کی حفاظت کی یقین دہانی بھی کرائی۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو بتایا کہ ہمارا انٹیلی جنس سسٹم دنیا کےبہترین انٹیلی جنس سسٹم میں سےایک ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئےکوئی تھریٹس نہیں ہے۔پی سی بی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے حکام پاکستانی حکومت کی جانب سے اقدامات پر مطمئن تھے۔کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ پی سی بی سیریز شیڈول کے مطابق چاہتا ہے، تاہم دنیا بھر کےکرکٹ شائقین کو اس آخری لمحے میں کئے گئے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔اس سے قبل خبرایجنسی ذرائع کے مطابق حکام اور پی سی بی نے کئی گھنٹوں تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو قائل کرنےکی کوشش کی تاہم منانے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈےاور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

Comments are closed.