رمیز راجہ نے بابر اعظم کو فری ہینڈ دے دیا ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک )رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا چار ج سنبھالنے سے پہلے کپتان بابراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فری ہینڈ دیدیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کھلی چھٹی

دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے نتائج چاہئیں ، اپنی مرضی کی ٹیم بناﺅ،ورلڈکپ سکواڈ اپنی مرضی سے منتخب کرو اور اس کام میں مداخلت نہیں کرے گا ، رمیز راجہ کی اس آفر اور دیے گئے اعتماد پر بابر اعظم نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

Comments are closed.