روحانی طاقتوں نے اپنی بات منوا لی :

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے خاتون سینیٹر کیلئے خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرحت خان کے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر جمع کروا دیئے ہیں ۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ فرحت شہزادی کا سیاست میں کوئی تجربہ نہیں ہے

اور ان کی سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے واحد خصوصی خاتون اول کا قریبی ہوناہے جنہیں پنجاب سے خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا گیاہے ، فرحت شہزادی گوجرانوالہ سے ضلع کونسل کے سابق چیئرمین احسن اقبال کی اہلیہ ہیں اور خاتون اول کے نہایت قریب سمجھی جاتی ہیں جبکہ وہ بشریٰ بی بی کے عمران خان کے ساتھ نکاح کی تقریب میں بھی شریک تھیں ۔اس کے علاوہ تحریک انصاف کی دو سینئر خواتین سیاستد ان موجود تھیں جن میں زرقاءچوہدری اور نیلم شیخ موجود ہیں جنہیں نظر انداز کر دیا گیاہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ زرقاءچوہدری اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑ چکی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی تھیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *