روزہ مرہ کے کام کی باتیں

لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیتھوانیا کی ویب سائٹ نے روزمرہ زندگی کے حوالے سے کچھ ایسی باتیں اپنی ایک رپورٹ میں شیئر کی ہیں جو زندگی کو آسان بنا دیں اور یہ باتیں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں

۔اس رپورٹ میں ویب سائٹ کی طرف سے مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگر آپ مائیکروویو میں کھانا گرم کرنے جا رہے ہیں تو پہلے پلیٹ کے درمیان میں کھانے کو ہٹا کر جگہ خالی کر دیں۔ اس طرح پلیٹ میں موجود تمام کھانا برابر گرم ہو گا۔ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں مالٹاکھانے کا ایک حیران کن طریقہ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ مالٹے کو اوپر اور نیچے سے ترااشنے کے بعد ایک طرف سے ایک چیرا لگائیں اور اس چیر سے مالٹے کو کھولنا شروع کر دیں جیسے کسی گول لپٹی ہوئی چیز کو کھولتے ہیں۔ اس طرح مالٹے کی تمام قاشیں اس کے چھلکے پر لگی کھل کر سامنے آ جائے گی اور آپ آسانی سے انہیں کھا سکیں گے۔ سپرمارکیٹ کی ٹرالیوں میں جو لوپ  ہوتے ہیں وہ درحقیقت شاپنگ بیگ لٹکانے کے لیے ہوتے ہیں تاکہ اگر ٹرالی کے اندر گنجائش ختم ہو جائے تو آپ اس کے باہر شاپنگ بیگ لٹکا سکیں۔کولڈڈرنک کو جلدی ٹھنڈا کرنے کے متعلق بھی ایک حیران کن طریقہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کولڈڈرنک کی بوتل کو فریزر میں رکھنے سے پہلے اسے گیلے پیپریا ٹاول سے لپیٹ دیں۔ اس طرح 10منٹ کے اندر آپ کا کولڈ ڈرنک ٹھنڈا ہو جائے گا۔رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اگر آپ اپنے کھانے کو زیادہ دیر تک گرم رکھنا چاہتے ہیں تو اسے کچن میں موجود مائیکروویو کے نیچے لگے دراز میں اسٹور کریں۔

Comments are closed.