روسی کمپنی نے حکومت پاکستان کو زبردست آفر کروا دی

لاہور (ویب ڈیسک) روس کی ایک کمپنی نے اپنی کورونا ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سربراہ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کیرل دیمیتروف نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کےنام خط لکھا ہے۔خط میں کورونا ویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں

اور کہا کہ پاکستان اسپٹنک 5 ویکسین کے اولین بیچ کی ڈیمانڈ سے آگاہ کرے۔روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اسپٹنک 5 دنیا کی اولین رجسٹرڈ کورونا ویکسین ہے، جو91 اعشاریہ 4 فیصد موثر ہے۔ذرائع کے مطابق کیرل دیمیتروف نے خط میں بتایا گیاکہ اسپٹنک 1 ویکسین ہنگامی استعمال کے سرٹیفکیٹ کی حامل ہے جبکہ اسپٹنک 5 فروری 2021ء میں عوامی سطح پر دستیاب ہوگی۔انہوں نے خط میں یہ بھی کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اسپٹنک 5 کی خوراک کی قیمت 10 ڈالر سے کم ہوگی، جسے دیگر ویکسین کے مقابلے میں ذخیرہ کرنا آسان ہے۔روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اسپٹنک 5 ویکسین منفی 2 تا 8 درجہ حرارت پر ذخیرہ ہو سکے گی۔خط میں کہا گیا کہ اسپٹنک 5 دیگر ویکسینز کے مقابلے میں سستی ہے، روس کی اسپٹنک 5 ویکسین کو اگست 2020 میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق روس میں اسپٹنک 5 کے محدود استعمال کا آغاز گذشتہ نومبر میں ہوا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *