روٹی پکاتے مشہور ہو جانے والی خوبصورت لڑکی دراصل کون ہے اور کہاں رہتی ہے ؟

کراچی(ویب ڈیسک) کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی لڑکی کی روٹی بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس خوبرو لڑکی کی مسکراہٹ نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اس کا ایک دیہاتی لڑکی کی طرح روٹی پکانے کا انداز لوگوں کو بہت پسند آیا۔ یہ لڑکی کون ہے اور کہاں رہتی ہے؟

انڈیا ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان سوالوں کے جوابات دے دئیے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس لڑکی کا نام امینہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔ وہ ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے، جو کراچی کے مضافات میں مقیم ہے۔ امینہ ریاض نے اپنی یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی بلکہ اسی علاقے کے ایک نوعمر لڑکے نے اس کی ویڈیو بنا کر آن لائن پوسٹ کی تھی جو پوری دنیا میں وائرل رہی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں صحافیوں نے امینہ ریاض کے گھر جانا شروع کر دیا لیکن امینہ اور اس کی فیملی نے کیمرے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ انسٹاگرام پر ایک اکاﺅنٹ (ekiya5)موجود ہے جس پر امینہ ریاض کی روٹی بنانے، سبزی کاٹنے، سالن پکانے اور دیگر گھریلو کام کاج کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس اکاﺅنٹ کو 3لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *