روٹی کی قیمت میں اچانک تہلکہ خیز اضافہ کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) عوام کے لیے ایک بری خبر، روٹی کی قیمت میں 33فیصد اضافہ کر دیا گیا ، روٹی کی قیمت 4روپے اضافہ کے بعد8روپے سے بڑھ کر 12روپے ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان

کیا،صدر آفتاب گل نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر 8روپے کی روٹی فروخت نہیں کر سکتے ۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں برس پنجاب میں ریکارڈ گندم کی پیداوار کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے پنجاب میں دو کروڑ میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا کہا گیا ہے ۔ دوسری جانب عام مارکیٹ میں آٹے کے نرخ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث روٹی مہنگی کی گئی ہے ۔

Comments are closed.